14

ایڈیشنل آئی جی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا راجن پور کا دورہ،کچہ کے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی حکمت عملی کا جائزہ

راجن پور(نمائندہ پی این این اردو)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے راجن پور کا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے وزٹ کے دوران میٹنگ ہال پولیس لائنز میں ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار ، ایس ڈی پی او روجھان ، ایس ڈی پی او صدر سرکل اور سرکل صدر سرکل راجن پور کے ساتھ میٹنگ کی،میٹنگ میں کچہ کے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا،ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار جانب سے کچہ کے علاقہ میں امن و امان کے قیام، مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات، کچہ کے علاقوں میں قائم پولیس پکٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی،اس کے بعد ڈی پی او راجن پور اور انچارج سکیورٹی کی جانب سے محرام الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی، ضلع بھر میں اے ،بی اور سی کیٹیگری کے پروگرامز کے حوالے سے راجن پور پولیس کی جانب سے تیار کردہ سکیورٹی پلان پر بھی بریف کیا گیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں میں رٹ آف دی اسٹیٹ قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کر لانے کے ساتھ جامع حکمت عملی بھی مرتب کی جائے، سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر جو ان علاقوں کا امن پامال کرنے کے درپے ہیں انہیں ان کی کمین گاہوں سے نکال کر منتقی انجام تک پہنچایا جائے،ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بکے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تمام فیلڈ افسران ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں رہ کر انتظامات کی خود نگرانی کریں،نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق کو ہر صورت ممکن بنایا جائے،مزید کہا کہ راجن پور کچہ کے علاقہ میں راجن پور کی جانب سے امن و امان کے قیام کے حوالے سے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں