18

ایڈیشنل آئی جی کی یو این کی نمائندہ افسر سے ملاقات،ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا

ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا اس خطے پر انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں رواں بجٹ میں خطیر فنڈز ترقیاتی منصوبوں کی مد میں فراہم کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقی کا سفر تیز کرنے کیلئے نجی شعبے اور غیر سرکاری ڈویلپمنٹ اداروں کی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائے گی،تاکہ عالمی معیار کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کی جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان آفس میں یو این کی نمائندہ افسر سے ایک ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے مزید کہا کہ یو این کے تعاون سے رواں ماہ قومی تعمیر نو کے محکموں اور سیکرٹریز کا ایک تربیتی سیشن بھی کرایا جائے گا،تاکہ بہترین ورکنگ ریلیشن تشکیل دیا جاسکے،کیپٹن ر ثاقب ظفر کا مزید کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں نجی سیکٹر کی معاونت سے حکومتی مشینری بہتر انداز میں خدمات سرانجام دے سکتی ہے،تمام محکموں کو سختی سے بروقت ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور گڈ گورننس یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ سب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک حقیقی معنوں میں پہنچائے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں