8

ایڈیشنل انسپکٹرٰکا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ،پروموشنل کورس کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

ملتان،جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کرائم سین کو محفوظ کرنے اور تفتیش کے جدید تقاضوں سے فیلڈ افسران کو روشناس کرانے کیلئے عالمی معیار کے مطابق انوسٹیگیشن کورسز کرائے جارہے ہیں،عوام میں پولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے تھانوں میں تعینات سٹاف کی ذہنی و اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی فوکس کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل آئی جی کو ٹریننگ کالج پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جبکہ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے ایڈیشنل آئی جی کا استقبال کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے خصوصی انوسٹیگیشن پروموشنل کورس کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے،ایڈیشنل آئی جی نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کو کیش پرائز بھی دیے،اس موقع پر سابق کمانڈنٹ ٹریننگ کالج مقصودِ کچھی بھی موجود تھے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے افسران سے فیلڈ میں بہترین کارکردگی کی توقع ہے،کیونکہ مظلوم کی دادرسی محکمہ کا وقار بلند کرنے کے ساتھ آخرت میں بھی کامیابی کی ضمانت ہے،ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ٹریننگ کالج جسمانی تربیت کے ساتھ ذہنی اور اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دے رہا ہے جو خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کورس مکمل کرنے والے بہترین افسران کو فیلڈ پوسٹنگ دی جائے گی۔تفتیش کے جدید تقاضوں سے آگاہی دینے میں ٹریننگ کالج کی خدمات قابل قدر ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا کہ ایس ایچ او لیول کے پہلے بیج کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کی گئی ہے۔کورس مکمل کرنے والے اہکار اپنے شعبوں میں عوامی خدمت کو نصب العین بنائیں۔قبل ازیں پوزیشن ہولڈرز محمد سلیم احمد،کلیم اللہ،دلشاد علی خان اور کلیم اللہ میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں