7

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ڈپٹی کمشنر ملتان کی ملاقات،قانونی امور پر گفتگو

ملتان،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی دفتر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہائی کورٹ میں ملاقات،
ملاقات میں مختلف قانونی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ڈپٹی کمشنر نے ہائی کورٹ ملتان بنچ میں موجود ضلع ملتان کے کیسز کی سماعت میں تیزی اور بہتری لانے کیلئے کہا جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب محمد رمضان خالد جوئیہ نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری کیسزکو لاء ڈیپارنمنٹ ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقررکرائیگا اور عدالت عالیہ سے بھر پور ریلیف لینے کی کوشش ہوگی قبضہ مافیا کو سرکاری املاک پر زیادہ عرصہ قبض بہیں رہنے دیاجاسکتااس ملاقات میں مہر دلبر خان مہار اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہائی کورٹ ملتان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں