19

ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف کا ڈیرہ کا دورہ،پل ڈاٹ پر ترقیاتی کام میں سستی پر برہم

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ پی این این اردو)ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی،پارکوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ترقیاتی سرگرمیوں میں کام میں کسی طور رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر اداروں کے آفیسران بھی ہمراہ تھے،پل ڈاٹ پر ترقیاتی کاموں میں سستی پر برہمی کا اظہار کرنے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ٹھیکیداروں کو رقوم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں گے،اور کام کی تکمیل اور معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں،انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آفیسران فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں