15

ہاؤ سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا حکم

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ پی این این اردو)ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،ٹینڈرز کے ورک آرڈرز کو فوری طور پر جاری کیا جائے،مقررہ وقت پر ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے،پورٹل پر ترقیاتی سرگرمیوں کو اپ ڈیٹ رکھا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان ڈویژن کے تمام ایکسیئنز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،کام کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،جنوبی پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں پی ایچ ای، واسا اور دیگر اداروں کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،جن کومقررہ مدت اور شفاف انداز سے مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،صاف پانی کی سکیموں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں،سیوریج اور صاف پانی کی مزید سکیموں پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا،جنوبی پنجاب میں دور افتادہ مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی مربوط منصوبہ بندی کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں