13

ملتان،ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی منسلک اداروں سے قوانین میں ترمیم کیلئے تجاویز طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ آصف رؤف نے کہا ہے کہ اداروں میں موجود قوائد و ضوابط اور قوانین میں ترمیم کریں گے،قوانین عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوں گے،یہ ترجیحات میں شامل ہے،اس سلسلے میں اتھارٹیز سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف اداروں کے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے انتظامی امور منظم انداز سے ہوں گے،عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے قواعد و ضوابط میں جہاں ضرورت ہوگی ترمیم کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے، ڈویلپمنٹ اتھارٹیزاور دیگر اداروں میں قوانین میں ترامیم کی گنجائش موجود ہے،مزید جنوبی پنجاب کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،اس موقع پر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے تجاویز پیش کیں،ایڈیشنل سیکرٹر ی ہاؤسنگ نے ترمیم کے لئے تفصیلات اور تجاویز مانگ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں