17

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر،ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت سرکٹ ہائوس میں اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان

ملتان(سٹاف رپورٹر)سرکٹ ہائوس ملتان میں امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا،جس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کی،اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان نے بھی خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ پورے جنوبی پنجاب میں محرم الحرام کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مجالس، جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں،اے ڈی سی قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی تمام روٹس پر روشنی اور تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہے،مزید بھی کسی قسم کے تعاون کی ضرورت ہو گی پورا کریں گے،حکومت سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی،شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کنٹرول روم سے تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے،سید علی رضا گردیزی نے کہا کہ اہلبیت ؑ اور صحابہ ؓ کرام کا احترام اور عظمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے گا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے کہا کہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، قاری سیف اللہ عابد،مفتی غلام مصطفے رضوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاجائے گا،ہم سید علی رضا گردیزی جو گزشتہ 35سال سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقدہ کر ر ہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اجلاس میںوا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد،مخدوم سیدحسن رضا مشہدی ،مولانا حفیظ اللہ مہروی، زاہد بلال قریشی،اصغر عباس نقوی،قمرحسنین نقوی،مخدوم ظہور شمسی،ظفر اقبال صدیقی،،عبدالخالق مرالی، مخدوم غوث گیلانی،ذوالفقار رضوی،ڈی ایس ریلوے نوید مبشر چوہدری،اسپیشل ریلوے مجسڑیٹ مسعود احمد بخاری،سنیئر صحافی مظہر جاوید، جبارمفتی اورشوکت اشفاق بھی موجود تھے،سرکٹ ہائوس میں امن کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان، میزبان سید علی رضا گردیزی،پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد،مخدوم سیدحسن رضا مشہدی،اے ڈی سی قمر الزمان قیصرانی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی، قاری سیف اللہ عابد،مفتی غلام مصطفے رضوی،زاہد بلال قریشی،مولانا حفیظ اللہ مہروی،، اصغر عباس نقوی،،قمرحسنین نقوی،مخدوم ظہورشمسی،ظفر اقبال صدیقی،،عبدالخالق مرالی، ڈی ایس ریلوے نوید مبشر چوہدری،اسپیشل ریلوے مجسڑیٹ مسعود احمد بخاری ،مخدوم غوث گیلانی،ذوالفقار رضوی،سنیئر صحافی مظہر جاوید،جبارمفتی ،شوکت اشفاق، شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں