13

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ثاقب ظفر کا خانیوال ہسپتال کا دورہ،فارمیسی سٹور میں فارماسسٹ کی غیرحاضری پر برہم

خانیوال(نمائندہ پی این این اردو)ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک معائنہ کیا اور فارمیسی سٹور کا بھی وزٹ کیا،کیپٹن ر ثاقب ظفر فارمیسی سٹور میں فارما سسٹ کی غیر موجودگی پر برہم ہوگئے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طلب کرنے پر فارمسسٹ سٹور پہنچیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی ادویات پر مشتمل فارمیسی سٹور غیر متعلقہ شخص کے حوالے کردینا غیرذمہ دارانہ طرز عمل ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے،کیپٹن ر ثاوب ظفر نے کہا کہ صحت کی مفت سہولت ہر شہری کا حق ہے اس لئے صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب نے فارمیسی سٹور کے آڈٹ کے حکم دیا اور سیکرٹری صحت کو فارمیسی کا ریکارڈ سٹریم لائن کرنے کے لئے کارروائی کی ہدایت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری مریضوں سے بھی ملے،انکی خریت دریافت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا،انہوں نے ٹراما سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا،ٹراما سنٹر میں لائے گئے مریضوں نے علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیش رضوان قدیر، ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ڈاکٹر نبیل سلیم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں