9

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دے دیا

ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز اور انتظامی افسران کو ڈویلپمنٹ ورک پلان تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص بجٹ اس خطے کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خرچ کیا جائے،ان خیالات کا اظہارایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کمشنر آفس میں منعقد اعلی سطح اجلاس میں کیا،اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز اور کمشنر جاوید اختر محمود نے بھی شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس خطے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر بجٹ مختص کیا ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت سمیت انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی ذاتی نگرانی کرونگا،انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے عام آدمی کو اسکی دہلیز پر سروسز کی فراہمی ٹاسک ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی 2 ہزار 491 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں