3

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا ایگریکلچرسیکرٹریٹ کا دورہ، ٹاسک فورس ونگ کے نئے اپ گریڈ بلاک کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ایگریکلچر سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اورمحکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے ٹاسک فورس ونگ کے نئے اپ گریڈ بلاک کا افتتاح کیا،اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،سیکرٹری جنگلات سرفراز حسین خان،ایڈیشنل سیکرٹری تاسک فورس بارک اللہ خان،ایدیشنل سیکرٹری زیدمن سید نوید عالم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے،زرعی انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمے مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کررہے ہیں،رواں مالی سال میں خطیر فنڈز زرعی منصوبوں کی مد میں فراہم کئے گئے ہیں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اس خطے کے کسانوں کو ریلیف دینے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ جنوبی پنجاب میں زرعی ترقی کیلئے 11 ارب روپے سے زائد کا علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے،کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے،بعد ازاں سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری  جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر کو ایگریکلچر سیکرٹریٹ آمد پرخوش آمدید کہا،اس موقع پرسیکرٹری زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں کمی،پیداوار میں اضافہ،اعلیٰ کوالٹی کے حصول کیلئے مختلف فصلوں کیلئے آئی پی ایم ماڈل متعارف کرارہا ہے،انہوں نے بتایا کہ امسال آئی پی ایم ماڈل پر عملدرآمد سے گندم کی فصل پر کسی قسم کا حفاظتی سپرے نہیں ہوا اور تاریخی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ کپاس کی فصل پر بھی آئی پی ایم پروگرام کے تحت رس چوسنے والے کیڑوں کیخلاف ابتدائی دنوں میں صرف بوٹینیکل مکسچر سپرے کرنے سے زرعی زہروں کے استعمال میں کافی حد تک کمی آئی ہے جس سے کاشتکاروں کا فی ایکڑ خرچہ کم ہوا ہے اور ابھی تک کپاس کی فصل کی موجودہ صورت حال تسلی بخش ہے،انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے،اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کو شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں