30

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم

 ملتان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم دیا ہے. جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 189 ارب کا الگ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبے کے کل ڈویلپمنٹ بجٹ کا 35 فی صد حصہ دیا گیا ۔ قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی 2 ہزار 491 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل مالی اختیارات کے ساتھ ترقی کے سفر کو آگے بڑھائے گا۔ اے سی ایس کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیکرٹریز کو ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ سروس ڈیلیوری اور محکموں کی کارکردگی کی بہتری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں