7

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا بہاولپور میں بتول ڈیری فارم کا معائنہ


بہاول پور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے چک نمبر 30بی سی بہاول پور میں قائم بتول ڈیری فارم کا معائنہ کیا اور وہاں پر منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے جاری حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا جائزہ لیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے ایک گائے کو منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ بھی لگایا،اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ، ڈائریکٹر لائیو اسٹاک عامر محمود بخاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید محمد سبطین اور مطلوب احمد چوہدری بھی موجود تھے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران و سٹاف کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے بتایا کہ بہاول پور ڈویژن میں 4ملین سے زائد بڑے جانور موجود ہیں اور بہاول پور ڈویژن کو جانوروں کی بیماری سے پاک خطہ(Disease Free Zone) بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی دس ڈوز لگائی جائیں گی جبکہ اس وقت منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی آٹھویں ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں