23

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) ثاقب ظفر اورسیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ،وہوا کا دورہ،ترقیاتی کام جلد مکمل کرنیکا حکم

ملتان(سٹآف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹارئرڈ ثاقب ظفر اور سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ اور وہوا کا دورہ کیا،دورہ کے دوران ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،اس موقع پر ایڈ یشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائزڈ ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی ہے،کوہ سلیمان میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں،وہوا اور تونسہ میں عوامی تفریح کیلئے پارک کی تعمیر جاری ہے،صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسایل کو جلد از جلد حل کریں گے،پی ایچ ای کی جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،اس موقع پر سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے جاری منصوبوں پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بر یفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں