24

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر کا متی تل میں سیکرٹریٹ کی سائٹ کا دورہ،تعمیراتی کام کے آغاز بارے بریفننگ لی


ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے الگ سیکرٹریٹ کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں تعمیراتی کمپنی کی جانب سے سیکرٹریٹ کی مجوزہ جگہ متی تل پر تکنیکی کام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے، اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے متی تل میں سیکرٹریٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفننگ لی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد،ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی جنوبی پنجاب کیپٹن رضوان قدیر اور ریونیو افسران بھی انکے ہمراہ تھے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تعمیراتی کام کے آغاز بارے بریفننگ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جلد ازجلد سیکرٹریٹ کو۔فعال کرنے کیلئے تعمیراتی ادارے آئی ڈیپ کو مقررہ مدت میں پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،متی تل سول سیکرٹریٹ 404 کنال پر مشتمل مثالی سہولیات سے آراستہ سیکرٹریٹ ہوگا،جس میں تمام محکموں کے کا مکمل انتظامی سیٹ اپ فعال کیا جائے گا،تاکہ ایک ہی چھت تلے اس خطے کے عوام کو سہولیات فراہم کی جاسکیں،کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ ملتان سیکرٹریٹ بلڈنگ کی تعمیر پر 2.4 بلین روپے لاگت آئے گی ابتدائی طور پر منصوبہ کے کام کے آغاز کیلئے 90 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو 2 سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا اور سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کے تعمراتی کام میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیکرٹریٹ بلڈنگ کے منصوبے میں بھرپور معاونت فراہم کررہی ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل ہونے ہونے پر موثر سروس ڈیلیوری کے نئے سفر کا آغاز کرے گا،یہاں کے عوام کیلئے انکی دہلیز پر ہی انکے مسائل حل کئے جائیں گے،علی شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ اراضی کے تعین اور لاگت کے مراحل ضلعی انتظامیہ نے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں تاکہ مزکورہ منصوبہ جلد از جلد شروع کیا جاسکے،بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سائٹ پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں