10

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بلال بیگ اور سول جج عمران عابد کا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ،ایک قیدی رہا کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بلال بیگ اور سول جج ملتان عمران عابد نے ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا،اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر ورک نے ججز صاحبان کا استقبال کیا،ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے،ججز صاحبان نے جیل کے کچن اور ہسپتال میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا،اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں،ججز صاحبان نے قیدیوں کو 14 اگست کی بھی مبارک دی،فاضل ججز نے سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر ورک کے ہمراہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے جیل میں پودا بھی لگایا اور جیل میں کھانے سمیت دیگر اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں