10

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار احمد کا ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ،معمولی جرائم میں ملوث 14 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے ڈسٹرکٹ اور سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا،ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 14 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے،اس موقع پر سول جج عمران عابد بھی انکے ہمراہ تھے،سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ظہیر ورک نے ججز صاحبان کا استقبال کیا،ججز صاحبان نے سینٹرل جیل کے وزٹ کے دوران معمولی جرم میں ملوث ایک ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا،ججز صاحبان نے جیل کے کچن اور ہسپتال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں