6

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی کارروائی،2 منشیات فروشوں سے چرس برآمد

ملتان(احمر خان سے)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کرلئے،جبکہ 1600 گرام چرس بھی برآمد کرلی ہے،ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عارف نیازی کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی ٹیم نے انسپکٹرز میاں شوکت حسین اور حسن عباس کی سربراہی میں کانسٹیبل راؤ نعمان ، بلال بلوچ، ذیشان ڈوگر اور عمران مانی نے ریڈ کیا،اس دوران ملزمان انیس طوطی اور سلمان کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ ملزمان سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر پولیس نے ان کو حراست میں لے کر مزید انکوائری شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں