9

ایک روز میں 117بجلی چور پکڑے گئے،4 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 117بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ78ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29 لاکھ88ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،4مقدمات درج کئے گئے،23اگست2021 کوملتان میں 17صارفین کو 488174روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ڈی جی خان میں 17صارفین کو 293339روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج،وہاڑی میں 10بجلی چوروں کو175116روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 18بجلی چوروں کو 710578روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 15صارفین کو209975روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 8بجلی چوروں کو156000روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں 17بجلی چوروں کو374704 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 3بجلی چوروں کو246106 روپے جرمانہ عائداور خانیوال میں 12بجلی چوروں کو334924روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں