18

ایک روز میں 119 بجلی چور پکڑے گئے،ایک لاکھ71ہزار یونٹس چوری کرنے پر29 لاکھ36ہزار روپے جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 119 بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ71ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29 لاکھ36ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،16مقدمات درج کئے گئے،24اگست2021 کوملتان میں 30صارفین کو 945157روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں 19 صارفین کو 429165 روپے جرمانہ عائد اور 4 مقدمات درج،وہاڑی میں 6بجلی چوروں کو169190روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 7بجلی چوروں کو 207164روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 17صارفین کو342133روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 12بجلی چوروں کو237000روپے جرمانہ عائداوردو مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 23بجلی چوروں کو449650 روپے جرمانہ عائداور10ایف آئی آرز درج جبکہبہاولنگرمیں 5بجلی چوروں کو157500روپے جرمانہ عائداعائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں