18

ایک روز میں 147 بجلی چور پکڑے گئے،41 لاکھ 73ہزار جرمانہ عائد

ملتان،میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 147بجلی چورپکڑلئے،2لاکھ 63ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر41 لاکھ73ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،30جون2021 کو ملتان میں 17صارفین کو 492479روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا، ڈی جی خان میں 19صارفین کو415526روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا،وہاڑی میں 12بجلی چوروں کو205480روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا،بہاولپور میں 7بجلی چوروں کو266938 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا،ساہیوال میں 13 صارفین کو185010روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا،رحیم یار خان میں 62صارفین کو2129800 روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آردرج،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو169000 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 3بجلی چور وں کو180000روپے جرمانہ عائداورخانیوال میں 3بجلی چوروں کو 129760روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں