16

ایک روز میں 46 بجلی چور پکڑے گئے،11 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 46 بجلی چورپکڑلئے،83ہزار857یونٹس بجلی چوری کرنے پر11 لاکھ38ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ایک مقدمہ درج،7ستمبر2021 کوملتان میں 10بجلی چوروں کو 389835روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ڈی جی خان میں 17صارفین کو318249روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں ایک بجلی چور کو52560روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 2صارفین کو70000روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 13بجلی چوروں کو266125روپے جرمانہ عائداور بہاولنگر میں 3بجلی چوروں کو41280 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں