10

ایک روز میں 98 بجلی چور پکڑے گئے،8 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں98 بجلی چور پکڑلئے،ایک لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23 لاکھ98ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،8مقدمات درج کئے گئے،25اگست2021 کوملتان میں7صارفین کو 188188روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ڈی جی خان میں21صارفین کو 425248روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج،وہاڑی میں4بجلی چوروں کو152590روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں8بجلی چوروں کو226474روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں16صارفین کو284117روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں13بجلی چوروں کو245000روپے جرمانہ عائد، مظفر گڑھ میں25بجلی چوروں کو740000 روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج ،بہاولنگرمیں3بجلی چوروںکو116600روپے جرمانہ عائدجبکہ خانیوال میں ایک صارف کو 20000روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں