12

ایک روز میں107 بجلی چور پکڑے گئے،27لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

ملتان،میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 107بجلی چورپکڑلئے،ایک لاکھ60ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27 لاکھ79ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،24جون2021 کو ملتان میں 16صارفین کو469956روپے جرمانہ عائدکیا گیا،ڈی جی خان میں 23صارفین کو 427567روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،وہاڑی میں 6بجلی چوروں کو219298روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 8بجلی چوروں کو231568 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 17 صارفین کو326265روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان میں 15صارفین کو231000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ میں 14بجلی چوروں کو471100 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 5بجلی چوروں کو111000 روپے جرمانہ عائد اوردو مقدمات درج، خانیوال میں 3بجلی چوروں کو291684 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں