9

ای خدمت سنٹرمیں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب،کمشنر ملتان نے کیک کاٹا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں ای خدمت سنٹر میں تقریب منعقد ہوئی،ای خدمت سنٹر کو سبز جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا تھا،جبکہ افسران و سٹاف نے سبز و سفید لباس زیب تن کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا،جبکہ سنٹر میں آئے شہریوں کی بڑی تعداد نے انتظامیہ کیساتھ ملکر آزادی کے جشن میں شریک ہوئے،کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور کہا کہ آزادی اللہ پاک کی نعمت ہے،خدا کا شکر کہ ہم آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہیں،یوم ازادی تجدید عہد کا دن ہے،اس دن ہم سب ملکر عہد کریں کہ وطن عزیز کو درختوں کی بہار لائیں گے اور اس کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،مینجر ای خدمت سنٹر نے بتایا کہ 11 ماہ میں 66000 شہریوں کو سروسز فراہم کی گئیں،ابتک 4000 سے زائد نقشے منظور کئے جاچکے،ای خدمت سنٹر میں کوئی بھی درخواست زیر التواءنہیں ہے،بعد ازاں کمشنر جاوید اختر محمود نے جشن آزادی شجرکاری مہم کے سلسلے میں ای خدمت سنٹر میں پودا بھی لگایا اور ای خدمت سنٹر کی شہریوںکے مسائل کے حل بارے سروسز کی تعریف کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں