12

ای ٹینڈرنگ کے ذریعے سرکاری وسائل کے ضیاع کی روک تھام ہوگی،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کیمطابق ای ٹینڈرنگ کا نفاذ کردیا گیا،اس سلسے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے سرکاری اداروں اور ٹھیکیداروں کی ای ٹینڈرنگ ٹریننگ کروائی گئی،ٹریننگ سیشن اے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے سرکاری وسائل کے ضیاع کی روک تھام ہوگی،یہ سسٹم شفافیت اور میرٹ کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا،پہلے مرحلے میں 5 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے آن لائن ٹینڈر وصول کئے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں تمام ترقیاتی منصوبہ جات کی ٹینڈرنگ آن لائن کی جائے گی،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کاروبار کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی وزیراعظم کا ویژن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کرپشن کے خاتمے کے ویژن کے تحت ای ٹینڈرنگ کا نفاذ کیا گیا ہے،تربیتی ورکشاب میں ڈی سی ملتان عامر کریم خان، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رائے یاسر فرہاد،پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ سے ارسلان عزیز، ایس این اے مریم شیب، محمد عدنان،خلیل احمد کھوسہ اور متعدد افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں