6

اے سی کا واٹر ورکس کا دورہ،کھالوں کا کاروبار کرنے والوں کے اجازت ناموں کی چیکنگ

ملتان(سٹاف رپورٹر)واٹر ورکس روڈ پر جانوروں کی کھالوں کا کاروبار کرنے والوں کے اجازت ناموں کی چیکنگ کی گئی،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اے سی سٹی خواجہ عمیر نے واٹر ورکس کا دورہ کیا،کھالوں کے کاروبار کے لئے تاجروں کو جاری کئے گئے این او سیز چیک کئے،اے سی سٹی نے تاجروں کو اپنی دکانوں کی حدود میں کاروبار کرنے کی ہدایت کی،اے سی سٹی خواجہ عمیر نے کہا کہ سڑکوں پر تجاوزات قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کی صورت میں کھالیں ضبط کر لی جائیں گی،خواجہ عمیر کی ہدایت پر سڑکوں پر رکھی گئیں کھالیں اٹھوا دی گئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں