14

اے ڈی آئی جی کی ویلفیئر ونگ کے آفیسران سے میٹنگ،ناقص کارکردگی پر انچارج ملتان ویلفئیر برانچ کو کارکردگی بہتر کرنیکی ہدایت

ملتان،پولیس افسران و ملازمین کی ویلفئیر ہمیشہ سے ہماری ترجیحات رہی ہیں ایک خوشحال پولیس آفیسر بہتر طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید نے ملتان ریجن کے پولیس ویلفیئر ونگ کے آفیسران سے میٹنگ کے دوران کیا جس میں ریجنل پولیس آفس ملتان کے انچارج ویلفیئر برانچ سب انسپکٹر عثمان۔نسیم بھی شریک تھے اجلاس میں، ملتان،،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید نے ویلفئیرافسران کو ہدایات دیں کہ وہ پولیس ملازمان،ریٹائرڈ پولیس افسران/ شہداء پولیس کی فیملیز کو دفتر بلانے کی بجائے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں،اسی طرح جو کیسیز سی پی او لاہور میں زیر التوا ہیں رابطہ کر کے ان کو جلد مکمل کروانے کی بھی ہدایات دی گئیں،انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کا حکم ہے کہ پولیس ملازمان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں تاکہ ان کی کارکردگی مزید بہتر ہو،انہوں نے ناقص کارکردگی پر انچارج ملتان ویلفئیر برانچ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں