16

اے ڈی سی رانا اخلاق احمد کی زیر صدارت شجرکاری مہم کا جائزہ اجلاس،ٹارگٹ بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کلین اینڈ گرین مہم تیز کردی گئی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کو شجرکاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد کی زیر صدارت سرکاری اداروں میں شجرکاری مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سرکاری اداروں کو دئیے گئے ٹارگٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام سرکاری اداروں کو مون سون شجر کاری کا ٹارگٹ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت 4 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائے گئے،اب تک مہم کے تحت 60 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں،رانا اخلاق احمد نے کہا کہ تمام ادارے اور سول سوسائٹی شجرکاری کو فرض سمجھتے ہوئے ماحول کو بہتر کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں بھرپور انداز میں شجرکاری مہم جاری ہے حکومت کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ سے بڑھ کر شجرکاری کی جائے گی،اجلاس میں مختلف اداروں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں