9

بااثرزمیندار کی غریب کی بیٹی سے زیادتی،حمل گرانے کی کوشش میں راز افشاں،مقدمہ درج

چوک سرورشہید(نمائندہ پی این این اردو) بااثر زمیندار کی غریب کی بیٹی سے زیادتی ، ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کرزیادتی کرتا رہا 15/16 سالہ لڑکی پانچ ماہ کی حاملہ ،پولیس تھانہ سرورشہید نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،بااثر ملزم کی متاثرہ لڑکی کے والدین کو مقدمہ واپس لینے کے لئے دھمکیاں ، تفصیل کے مطابق چک نمبر539/TDA کا رہائشی محمدعباس ہمسائیہ محمد اسلم کی بیٹی (ش) مائی 15/16 کو کئی ماہ سے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اس کی مبینہ طور پر ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔جس کی وجہ سے وہ پانچ ماہحاملہ ہوگئی ۔ اسے حمل ضائع کرنے کی گولیا ں بھی دیتا رہا ۔ پھر ایک روز رات کے وقت وہ اسے ساتھیوں کی مدد سے اٹھا کر لے جانے لگا ‘ لڑکی کی چیخ وپکار پر گھروالوں کی آنکھ کھل گئی ۔ جس پر ملزمان فرار ہوگئے تو لڑکی نے ساری صورت حال سے اپنے والدین کو آگاہ کیا ۔ لڑکی کے والد محمد اسلم نے پولیس تھانہ سرورشہید کو درخواست دی میڈیکل میں بھی 22 ہفتہ کا حمل ظاہرہوا پولیس تھانہ سرورشہید نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ جبکہ مدعی مقدمہ کا کہاہے کہ ملزم ہمیں مقدمہ واپس لینے کے لئے دبائو ڈال رہا ہے اورکہتا ہے کہ اگر تم نے مقدمہ واپس نہ لیا تو ہم تمہاری بیٹی کو قتل کردیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں