8

بارشوں میں کپاس کے کاشتکار فصل کیلئے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرلیں،زاہد محمود

ملتان،آئندہ ہفتے متوقع بارشوں میں کپاس کے کاشتکار فصل کے لئے پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرلیں،ڈاکٹر زاہد محمود،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ سے مون سون کی شدید بارشوں کا آغاز متوقع ہے اس لئے کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اپنی فصل کے بچاؤ کے لئے تمام تر پیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرلیں یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کو اپنے اہم پیغام میں کہی ہے، ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ بارشوں کا سلسہ ملک بھر میں 12جولائی سے شروع ہو رہا ہے جو25جولائی تک اختتام پذیر ہوگا، اس لئے کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اپنی فصل پر بارشوں کے آغاز سے پہلے پیشگی انتظامات مثلاً جن کاشتکاروں نے ابھی کھیتوں میں کھادنہیں ڈالی یا سپرے نہیں کیا تو وہ اپنی فصل کی مینجمنٹ مکمل کرلیں اور اسی طرح کپاس کے کاشتکار بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کو آبپاشی دیں اور اگر فصل کو گوڈی دینا ضروری ہو تو گوڈی کا عمل بارشوں سے پہلے پہلے مکمل کر لیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے مزید بتایا کہ اگر بارشوں کی وجہ سے کھیت میں پانی بھر جائے تو اس کے نکاس کا فوری بندوبست کیا جائے اور کھیت میں 24گھنٹوں سے زیادہ پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔ان کا مزید کہنا تھا معمولی سی احتیاط کپا س کے کاشتکاروں کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے اس لئے کپاس کے کاشتکاربارشوں سے پہلے کپاس کی بہتر فصل کے حصول اور مناسب نشو ونما کیلئے مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال یقینی بنائیں اور فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے ناگزیر صورت میں سپرے کا استعمال مکمل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کر یں اور سپرے کے لئے سپرے مشین میں ہالوکون نوزل ہی استعمال کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں