9

بارشوں کے دوران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے مون سون سیزن میں بجلی کی فراہمی، لائن سٹاف /عام شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی فراہمی سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں، میپکو ہیڈ کوارٹر میں بارشوں کے دوران بجلی فراہمی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے،جہاں چیف انجینئر کی سربراہی میں 24گھنٹے تین شفٹوں میں سٹاف خدمات سرانجام دیگا،میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں،ریجن بھر کے تمام آپریشن سرکلوں، ڈویژنل اورسب ڈویژنل شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرزچوبیس گھنٹے فعال رکھے جائیں اور شکایات سنٹرز میں تعینات لائن سٹاف حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بجلی بحالی اور دیگر شکایات کے ازالے کے لئے فرائض سرانجام دیں،ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے اضافی میٹریل سب ڈویژنل دفاتر میں رکھا جائے،لائن سٹاف کیلئے ٹی اینڈ پی/پی پی ای کی دستیابی یقینی بنائی جائے،فیڈرز پر کام کرنے سے قبل پی ٹی ڈبلیو حاصل کیاجائے اور 11 کے وی لائنوں اور سب اسٹیشنوں کو ارتھ کیاجائے،لائن سپروائزر کی فیلڈ میں کام کے دوران موجودگی یقینی بنائی جائے،عام شہریوں کی معلومات کے لئے بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات اور کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے،صارفین /شہری اپنے جانوروں کو بجلی کے کھمبوں اور لائنوں کے ساتھ ہرگز نہ باندھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں