4

باغ سے کھجور کھا نا بچوں کو مہنگا پڑ گیا ،زمیندار کے کارندو ں کا اہلخانہ پر وحشیانہ تشدد

شجاع آباد(نمائندہ پی این این اردو)باغ سے کھجور کھانا غریب کاشتکار کے بچوں کو مہنگا پڑ گیا،زمیندار کے کارندوں کا گھر پر دھاوا مردخواتین پر ڈنڈوں سوٹوں کلہاڑیوں سے وحشیانہ تشد دتفصیل کے مطابق چاہ کھڈاں والہ موضع گردیز پور کے رہائشی محمدظفر نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے بچوں نے زمیندار کے کھجوروں کے باغ سے کھجور کھائیں جس کی رنجش میں زمیندار کے کارندوں جن میں محمدجنید‘ شوکت حسین‘ اسد‘ جمشید‘ محمدرمضان‘ ساجدہ پروین نے ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہوکر میرے گھر پر دھاوا بول دیا اور میری بیوی بچوں کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے، برہنہ حالت میں صحن میں گھسٹتے رہے اور زمیندارنصیر علی کے کہنے پر میری مونگی اور جوار کی کھڑی فصل بھی برباد کردی۔غریب کاشتکار محمدظفر نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ زمیندار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تھانہ صدر پولیس نے زخمیوں کے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں