12

باپ کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، ملزم کی درخواست ضمانت پر وکلاء بحث کیلئے طلب

لاہور(بیورو رپورٹ)سیشن کورٹ نے سگے باپ کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا،عدالت کے باہر متاثرہ بچی اور اسکی ماں انصاف کیلئے دہائیاں دیتی رہیں اور پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی،یہ دہائیاں دیتی احاطہ عدالت میں خاتون کنیز فاطمہ ہیں جن کی بیٹی پر سگے باپ ندیم شاہ کی جانب سے زیادتی کرنے کا الزام ہے،ملزم ندیم شاہ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی،خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ سیشن کورٹ پیش ہوئیں اور احاطہ عدالت میں دہائیاں اور لیٹنا شروع کر دیا،کہتی رہیں کہ شوہر کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے،شوہر جیل سے دھمکیاں دے رہا ہے۔ خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودی سوزی کی کوشش کی جس پر وکلا اور سائلین نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے پٹرول کی بوتل چھین کر بچا لیا اور خاتون کو احاطہ عدالت سے بیٹی سمیت گھر روانہ کردیا،ملزم پر زیادتی کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی پولیس نے درج کروا رکھا ہے،بعدازاں سیشن جج لاہور نے واقعے کا نوٹس لیا اور سکیورٹی انچارج سیشن کورٹ انسپکٹر عابد سے واقعے کی تفصیلات مانگ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں