23

با اثر رشتہ داروں کی شکایت کرتی طالبہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،کمشنرملتان جاوید اختر محمود کا ڈی سی وہاڑی کو انکوائری کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)میڈیکل فرسٹ ایئر کی طالبہ علیہا شعیب سنڈھل کا کہنا ہے کہ اس کے چچا نے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ الزام عائد کیا ہے کہ ان کے چچا زبیر سنڈھل ، عبد القادر ، سعید اور پھوپھا احمد حسین ڈیہڑ حق مانگنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس پاکستان نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں،تفصیل کے مطابق میلسی کی رہائشی میڈیکل فرسٹ ایئر کی طالبہ علیہا شعیب کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کی وفات کے بعد قریبی رشتے داروں زبیر سنڈھل اور دیگر نے ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے ، اور وہ انصاف کے لییے ڈر ڈر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، تحریک انصاف کے ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ ان کے پھوپھا ہیں اور وہ بھی قبضہ کرنے والوں کے ساتھ مل گئے ہیں، انہیں عبد القادر, زبیر سنڈھل، سعید سنڈھل اور احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، جس کا نوٹس فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، چیف جسٹس پاکستان لیں اور انہیں انصاف فراہم کریں،کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی وہاڑی کو انکوائری کا حکم دیا ہے،کمشنر کا ڈی سی وہاڑی مبین الہی کو مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم ہے،کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ معاملہ کی مکمل چھان بین کر کے میرٹ پر فیصلہ کیا جائے،کمشنر نے طالبہ اور اسکی والدہ کو ملاقات کیلئے بلا لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں