13

بجلی قیمتوں میں اضافے کیساتھ طویل لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہےاکمل خان بلوچ

ملتان،لوڈ شیڈنگ بجلی پٹرول ٹیرف میں اضافہ مزید مہنگائی کا سبب بنیں گی، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے بجائے مزید اضافہ کررہی ہے،ریلیف دینے کی باتیں ہوا ہوگئیں،وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی نوٹس لیں اور زمینی حقائق کا جائزہ لیں ان خیالات کا اظہار تنظیم تاجران پاکستان جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور صدر انجمن تاجران شجاعباد روڈ ملتان اکمل خان بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکالیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے،مہنگی بجلی،گیس اور پٹرول سے جہاں عوام مشکلات کا شکار ہوتی ہے،وہاں چھوٹے تاجر بھی اس سے شدید متاثر ہوتے ہیں بزنس کاسٹ میں جب اضافہ ہو گا تو لامحالہ اشیاء مہنگی ہوں گیں حکومت عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے تو بجلی،گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرے بصورت دیگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام کے ساتھ ساتھ تاجر بھی سڑکوں پر ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ طویل لوڈشیڈنگ بھی سمجھ سے بالا تر ہے بڑھتی لوڈشیڈنگ پر کنٹرول کیا جائے اور حکومت کے دعوے کہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے کو سچ کر دکھایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں