12

بجلی و سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ،عوام کا جینا مشکل ہوگیا،مرکزی تنظیم تاجران

ملتان،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، چیئر مین ضلع ملتان حافظ عمران سجاد قریشی، صدر غلہ منڈی راجہ مدثر، چوک شہیداں کے صدر شیخ شفیق، صدر مزدور یونین غلہ منڈی عمران ناظر، نائب صدر ملتان شیخ ندیم، نے کہا کہ مپیکو و سوئی نادرن کی طرف بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تاجروں اور عوام کا جینا مشکل ہوگیا،گھروں کے چولہے اور دکانوں پر کاروبار ٹھنڈے پڑگئے ہیں، انہوں نے شدید گرمی میں بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ جون کی شدید گرمی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ 8،8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں کے مکین خواتین، سکولوں میں جانے والے کمسن بچے شدید بیمار ہو کر رہ گئے ہیں گیس کی لوڈشیڈنگ سے صبح سکول جانے والوں بچوں کے لیے اور دوکانوں پر جانے والے تاجروں کے لیے ناشتہ بھی نہیں تیار ہو سکتا جبکہ دوسری طرف چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے کاروبار زندگی بھی بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئے ہیں حالانکہ پوری قوم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت کے باوجود بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود اپنے گھروں کی قیمتی اشیاء بیچ کر واپڈا کابل بھر رہی ہے لیکن اس کے باوجود شدید گرمی میں بجلی کی کئی کئی گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے ادھر گذشتہ دو برس سے کرونا وباء کے باعث بدحالی کا شکار چھوٹے تاجر اور غریب دکاندار بھی بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جو بمشکل گزر اوقات کر رہے ہیں حکومت وانتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ بجلی کی بڑھتی ہوئی کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پائے ورنہ شدید گرمی کی وجہ سے بیمار شہریوں سے ہسپتال بھر جائیں گے جو حکومت وانتظامیہ کے لئے مزید پریشانی کا باعث بنے گا،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، چیئر مین ضلع ملتان حافظ عمران سجاد قریشی، صدر غلہ منڈی راجہ مدثر، چوک شہیداں کے صدر شیخ شفیق، صدر مزدور یونین غلہ منڈی عمران ناظر، نائب صدر ملتان شیخ ندیم شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں