10

بجلی چوری میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی پنجاب میں دوسرے نمبر پر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری،میپکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہو گئی، بجلی چوری کی بنیاد پر بارہ اعشاریہ چالیس فیصد لائن لاسز کی ساتھ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) دوسرے نمبر پر آ گئی،تفصیلات کیمطابق میپکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق کمپنی کے سسٹم سے ایک سال کے دوران21384ملین یونٹس غائب ہو گئے،بجلی چوری ہونیکیباعث میپکو کو سالانہ اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔ پنجاب میں بجلی چوری کی شرح کی بنیاد پر میپکو کا دوسرے نمبر رہا، میپکو میں لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ چالیس تک ریکارڈ کی گئی ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیشل گرڈ سٹیشن سے تین لاکھ ستاسی ہزار ملین یونٹس بجلی حاصل کی اور بلنگ کی صورت میں تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ملین یونٹس صارفین سے وصول کر لییگئے،پاور سیکٹر میں فیسکو اور گیپکو کے لائن لاسز دس فیصد سے کم ریکارڈ کئے گئے جبکہ بجلی چوری کی سب سے زیادہ شرح میپکو میں رپورٹ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں