15

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہریوں کا میپکو کیخلاف احتجاج

ملتان،میپکو کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے،ملتان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف شہریوں کا پارا ہائی ہو گیا،نواب پور روڈ پر ٹائر جلا کر میپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،مظاہرین نے نواب پور روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا،جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے،سخت گرمی کے دنوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے،مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے میپکو انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی،مظاہرین نے میپکو سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،مظاہرین نے کہا کہ کی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے نہ آرام کر سکتے ہیں نہ کاروبار چلتا ہے مگر میپکو کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں،مظاہرین نے وزیراعظم سے سخت گرمی کے موسم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں