4

بجٹ میں کاسمیٹکس کے سامان پر ٹیکس عائد،فنکاروں میں تشویش

ملتان،حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں کاسمیٹکس کے سامان پر ٹیکس عائد کرنے پر سٹیج اداکارائوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،جن کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تھیٹروں کی بندش سے فنکار پہلے ہی پریشانی سے دوچار ہیں اور رہی سہی کسر میک اپ کے سامان پر ٹیکس لگا کر پوری کردی گئی،حکومت سے بے حد مایوسی ہوئی ہے،اداکارائوں سنبل خان،دعا چوہدری،اقصیٰ ملک نے کہا کہ ڈرامے کے دوران اگر سستا میک اپ استعمال کریں تو جلد خراب ہوجاتا ہے،اس لئے بننے سنورنے کیلئے وہ غیر ملکی کاسمیٹکس کا سہارا لیتی ہیں،جن پر مزید ٹیکس لگا کر قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے،اداکارہ مسکان خان،مومل خان،ستارہ مہرنے کہا کہ کرونا کے باعث تھیٹرز پہلے ہی بند ہیں جس سے فنکار پریشان ہیں،اور میک اپ کے سامان پر ٹیکس عائد کرکے ہماری پریشانی میں مزید اضافہ کردیا گیا،اداکارہ عالیہ خان اور علیشبا خان نے کہا کہ اگر ہم حکومت کا حصہ ہوتی تو میک اپ کے سامان پر تمام ٹیکسز کی سخت مخالفت کرکے اسے ٹیکس فری کروا کر فنکاروں اور خواتین کو ریلیف دلاتی،کیونکہ انہیں بھی جینے اور بننے سنورنے کا پورا حق ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں