13

بستی اللہ آباد محسن ٹائون کالونی میں پلاٹ پر قبضہ کرنیکی کوشش،اہل علاقہ سراپا احتجاج

ملتان،بستی اللہ آباد محسن ٹائون کالونی میں قبضہ مافیا کی پلاٹ پر قبضہ کرنیکی کوشش ، خواتین پر تشدد بالوں سے گھسیٹا گیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے،بستی اللہ آباد محسن ٹائون کالونی میں ملک ظفر بھٹی ،ملک رمضان بھٹی نے 25سال قبل 5مرلہ کا پلاٹ بالمقابل مسجد قاری حنیف خریدا،جس کا انتقال اور رجسٹری بھی موجود ہے،چند روز قبل مالکان نے پرانا مکان گرا کر نیا تعمیر کرنا چاہا تو قبضہ مافیا کا سرغنہ رانا اختر ، رانا کامران، عقیل شاہ، اکبر شاہ و دیگر نے غنڈوں کے ہمراہ حملہ کردیا اور پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ پلاٹ ہمارا ہے جس پر مالکان نے ملکیتی کاغذات بھی دکھائے مگر وہ باز نہ آئے جس پر ملک ظفر اور سعید احمد نے پولیس کو 15پر کال کردی،پولیس تھانہ شاہ شمس آئی تو ایس ایچ او نے دونوں فریقین تھانے بلوا لئے، قبضہ مافیا نہ آیا تو ایس ایچ او نے مکان تعمیر کرانے کیلئے مدعی پارٹی کو اجازت دے دی،مگر اگلے روز جب مکان تعمیر کرنے کیلئے گئے تو غنڈے پھر آئے قبضہ مافیا نے خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور غلیظ گالیاں دیں،جبکہ پولیس نے مدعی پارٹی کے دو افراد ملک ظفر اور سعید کو تھانے بند کردیا،قبضہ مافیا اس علاقے کا بڑا گینگ ہے جو غریب لوگوں کو تنگ کرتا ہے اور بلیک میل کرنا اس کا معمول ہے جس پر متاثرین اور اہل علاقہ خالد سعید، محمد عرفان، محمد حفیظ ، محمد فاروق، محمد بلال ، محمد ربنواز، صدر صدام ، محمود جمال، سمیع اللہ ، محم سعبان، عبدالرحمان و دیگر اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہر کیا اور ایڈیشنل آئی جی، آرپی او، سی پی او ملتان سے کارروائی کرنے مطالبہ کیا اور کہا کہ قبضہ مافیا سے ہمیں نجات دلائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ہم غریب لوگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں