14

بستی لابرصوبائی حلقہ 212 میں دیہی مرکز مال کا افتتاح

ملتان،وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریونیو سروسز انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے انقلابی منصوبہ کا آغاز کردیا گیا،حکومت پنجاب کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم، دیہی مال مراکز فعالی کا آغاز کردیا گیا،بستی لابر صوبائی حلقہ 212 میں دیہی مرکز مال فعال کر دیا گیا،دیہی مرکز مال کا افتتاح کمشنر جاوید اختر محمود، ایم پی اے سلیم لابر نے کیا،اس موقع پر کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ دیہی مراکز مال میں فرد ملکیت،بائیومیٹرک،ریونیو انتقلات سمیت تمام سہولیات فراہم ہونگی،ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کا مقصد دیہی علاقوں کے باسیوں کو ریلیف دینا ہے،دیہی مراکز مال سے ریونیو ریکارڈ کی عدم دستیابی سمیت تمام شکایات کا ازالہ ہوگا،شہری اپنی قانون گوئی میں ریونیو سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے،کمشنر نے مزید کہا کہ دیہی مراکز مال کے قیام سے اراضی مراکز کے ورکنگ لوڈ میں کمی آئے گی،اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے سلیم لابر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نعروں سے بڑھ کر عملی اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعلی پنجاب اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں،ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر نے ڈویژنل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے پٹواریوں کو مراکز مال میں دفتر بناکر دوں گا،میرے حلقے کے تمام کاشتکاروں کے کام دیہی مرکز مال سے حل ہونگے،نشتر2 کی تعمیر اہل علاقہ، جنوبی پنجاب کے باسیوں کے لیے تحفہ ہے،اس حلقے کی بہتری کیلئے حکومت پنجاب نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ کے منصوبے دیے ہیں،شہریوں نے حکومت پنجاب کے احسن اقدام کو سراہا،اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ دور دراز کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں جانے سے وقت اور پیسہ خرچ ہوتا تھا،خدمت آپکی دہلیز پر کی عملی مثال پی ٹی آئی حکومت میں نظر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں