23

بستی لاڑ میں ذخیرہ کی گئی 4 ہزار کھاد کی بوری برآمد،گودام سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کے حکم پر کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے بستی لاڑ میں قائم سیڈ مل میں رات گئے کریک ڈائون کیا اور بلیک مارکیٹنگ کیلئے ذخیرہ کی گئی 4 ہزار بوری کھاد برآمد کرلی،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کھاد کا غیر قانونی گودام سیل کرکے ڈیلر محمد خلیل کو بھی گرفتار کرلیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے پولیس و محکمہ ایگری کلچر کے ہمراہ کارروائی کی اور یوریا 2524 بیگ،ڈی اے پی 522 اور ہزار سے زائد عام کھاد کے بیگ سیل پوائنٹس پر فروخت کیلئے رکھ دئیے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے کہا کہ پکڑی گئی کھاد کنٹرول ریٹس پر کسانوں کو فراہم کی جائے گی،جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کھاد کی سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے،کسی صورت ضلع میں کھاد کی قلت پیدا نہیں ہونے دینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں