5

بستی مانک پل وہاڑی روڈ پر پکی نہر توڑنے پر اہل علاقہ کا احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)بستی مانک پل وہاڑی روڈ پر پکی نہر توڑنے پر اہل علاقہ کا احتجاج،محکمہ انہار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڈا دئیے،اہلیان علاقہ ملک عطا محمد،سیلمان علی، چوہدری شیر افضل، چوہدری شفقت ،چوہدری منور عزیز،چوہدری نواب ، ملک نوید نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے بستی مانک کے لوگوں نے پکی نہر کا کنارہ توڑ کر بھینسوں کے نہانے کے لئے جگہ بنائی،جس کی وجہ سے نہر کی پٹری پر گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں،بارش کیو جہ سے لوگ اپنے موگے بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی اس جگہ سے نہر بارش کے باعث اوور فلوکر جاتی ہے اور اردگرد کے زمیند اروں کی فصلیں اور گھرزیر آب آ جاتے ہیں ایکسین انہار آفتاب اور ایس ڈی او چوہدری احمد کو بار ہا درخواستیں دی ہیں کہ وہ نہر کا کنارہ مرمت کرائیں،جبکہ اہل علاقہ مرمت کے اخراجات بھی دینے کو تیا ر ہیں مگر محکمہ انہار ہماری درخواست پر عمل درآمد نہیں کر رہا ہے وزیر اعلی پنجاب کے سابقہ دروہ کے موقع پر اہلیان علاقہ نے اس مسئلہ کے حل کے لئے درخواست کی تھی جس پر کاروائی کے لئے انہوں نے سیکرٹر ی انہار اور چیف انجئینر محکمہ انہار کو ہدایات جاری کی تھی اس کے باوجود نہر کی مرمت نہ کی گئی ہے،ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار محکمہ انہار کے آفسیران سے گذارش ہے کہ نہر کی مرمت کرتے ہوئے ہماری فصلوں اور گھروں کو ڈربنے سے بچایا جائے،ورنہ متاثرین چیف انجئنیر محکمہ انہار کے دفتر کے باہر احتجاج پر مجبور ہوں گے،اگر نہر کی مرمت نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے دروہ کے موقع پر وہاڑی روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں