5

بستی ملوک،نادرا عملے کی بدسلوکی کیخلاف خاتون کا احتجاج،روڈ بلاک

بستی ملوک،بستی ملوک نادرا آفس کی ستائی ہوئی خاتون نے نیشنل ہائی وے روڈ بلاک کر کے عملے کی طرف سے کی جانے والی بد تمیزی کے خلاف احتجاج کیا۔روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک کافی دیر تک بند رہی،۔تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کھلوایا،خاتون نے نادرا آفس کے عملے کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں درخواست بھی جمع کرادی ،شکیلہ خالق خاتون نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہم چار دنوں سے نادرا آفس بستی ملوک کا چکر لگا رہے ہیں ٹاؤٹوں اور سفارشیوںکے کام فوراًکئے جا رہے ہیں جس پر نادرا آفس کے عملے سے بات کرنے پر ہمیں دھکے مارے اور ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی دوسری جانب مزید شہریوں کا کہنا تھا نادرا آفس کے عملے کے خلاف اعلی حکام نوٹس لیں تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈکی کھلوایا دوسری جانب جب بستی ملوک نادراآفس کے انچارج بدرمنیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خاتون پچھلے دو دنوں سے آ رہی ہے،جمعہ کا دن عورتوں کے لئے مخصوص ہے یہ عورت لائن کے بنا سب سے پہلے اپنا کام کروانا چاہتی تھی، یہ عورت بلیک میل کر کے اپنا کام کروانا چاہتی تھی،ہم نے اسے کہا کہ ہمارے لئے تمام خواتین برابر ہے اپنی باری کا انتظار کریں۔بحرحال شہریوں کی طرف سے متعدد دفعہ درخواست کی گئی ہے کہ نادرا آ فس کے باہر سایہ کا انتظام کیا جائے گرمی کے اس موسم میں بغیر سائے کے مرد اور خواتین کو کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں