17

بستی ملوک میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،تاجروں کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان،بستی ملوک میں چوری،ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے،ایک روز قبل زین آٹوز پر ہونے والی واردات کے خلاف تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کردیا،تاجروں نے پلے کارڈز اٹھا کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی،تاجروں کا کہنا تھا کہ تھانہ بستی ملوک پولیس تاجروں کے مال و جان کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،تاجر نے مزید کہا کہ ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک مجرمان کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،تاجروں نے آر پی او،سی پی او سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں