21

بستی ملوک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون،2 دکانیں سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)کھاد کی گراں فروشی کیخلاف ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر کھاد کی گراں فروشی پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر عامر افتخار نے بستی ملوک میں 2دکانیں سربمہر کرکے 3ایف آئی آرز درج کروادیں،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے بستی ملوک میں کھاد کی زخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا،کھاد کی گراں فروشی میں ملوث 2مختلف دکانیں سیل کرکے 3ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کروا دیں،اس موقع پر اے سی صدر عامر افتخار نے سرکاری نرخ پر کھاد کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے سستا سیل پوائنٹ لگا کر کہا کہ گراں فروشی کی کیخلاف سرگرم عمل ہیں اور کسی کو گراں فروشی کی اجازت یا رعایت نہیں دیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں