23

بستی نور شاہ میں باغ سے انار توڑنے پر مالک کا 9 سالہ بچے پر تشدد،رسی سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)شجاع آباد میں 9سالہ بچے پر تشدد،بستی نور شاہ میں باغ سے انار توڑنے پر مالک نے 9 سالہ بچے کو رسی سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا،9 سالہ سانول کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچے کو 5 گھنٹے سے زائد باندھ کر رکھا گیا ، 3ہزار لے کر جان بخشی کی گئی،واقع 2 روز پہلے کا سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،بچے کی والد کی مدعیت میں تھانہ راجہ رام میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں