14

بغیرلائسنس نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے 2 میڈیکل سٹورز سیل

ملتان،ڈرگ انسپکٹرز کے چھاپے جاری ہیں،نشہ آور ادویات اور بغیر لاٸسنس کے ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے،کنٹرولر شیر شاہ ٹاؤن نے چھاپہ مارکر بغیر لائسنس چلنے والے ایک میڈیکل سٹور کو سیل کردیا،ڈرگ کنٹرولر ساجد محمود خان نے کہا کہ لاٸسنس نہ ہونے پر مدینہ اور امجد میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا ہے،عوامی اور اے ایم عالیان میڈیکل سٹورز کے نشہ آور ادویات فروخت کرنے پر چالان کر دٸیے ہیں،میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت کا سیل پرچیز ریکارڈ بھی موجود نہ تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں