32

محکمہ صحت کی نااہلی،عرصہ دراز سے چلنے والے بغیر لاٸسنس 4 میڈیکل سٹورز سیل اور 3 کے چالان

ملتان،ضلع میں غیر قانونی اور بغیر لاٸسنس میڈیکل سٹورز کے خلاف بلا امتیاز کاررواٸیاں جاری ہیں،ڈرگ انسپکٹر شیر شاہ ٹاٶن ساجد محمود نے غیر قانونی اور بغیر لاٸسنس میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 میڈیکل سٹور سیل کئے اور3 کے چالان کر دٸیے گٸے،ڈرگ انسپکٹر شیر شاہ ٹاٶن ساجد محمود نے مظہر میڈیکل سٹور،ملک میڈیکل سٹور اور یوسف میڈیکل سٹور سیل کر دیا،جبکہ ڈرگ انسپکٹر شجاع آباد ٹاٶن عقیل شہزاد نے اشفاق میڈیکل سٹور سیل کر دیا،الطاف میڈیکل سٹور اور شیخ میڈیکل سٹور سیل کر دیا،جلال پور پیروالا میں ڈرگ انسپکٹر آصف نواز نے عمر میڈیکل سٹور کا چالان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں